زندگی کسی کی بھی آسان نہیں ہوتی زندگی کو آسان بنایا جاتا ہے پیار سے ، خلوص سے ، اپنائیت سے ، اور سب سے بڑھ کر برداشت سے |
لوگوں کو تب فرق پڑنا شروع ہوتا ہے جب آپ کو۔۔۔۔۔۔ کسی بات سے مزید کوئی فرق نہیں پڑھتا |
شطرنج میں وزیر اور زندگی میں ضمیر اگر مرجائے تو سمجھو کھیل ختم |
کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیں یوں دیکھتی ہے جیسے مجھے جانتی نہیں |
جب زندگی ہنسائے تو سمجھ لو اچھے اعمال کا پھل ہے اور جب زندگی رُلائے تو سمجھ لو کچھ کرنے کا وقت ہیں |
لوگ کہتے ہیں کسی ایک کے جانے سے زندگی نہیں رک جاتی لیکن ۔۔۔۔۔۔ انھیں کیا پتہ لاکھوں کے مل جانے سے بھی اس ایک کی کمی پوری نہیں ہوتی
|
زندگی کو جینا پڑتا ہے اپنے لیے کم اور اپنوں کیلئے زیادہ |
زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب آپ خوش ہوتے ہیں لیکن زندگی تب بہترین ہوتی ہے جب آپ کی وجہ سے کوئی دوسرا خوش ہوتا ہے |
زندگی بہت مختصر ہے سمجھ آتے آتے گزر جاتی ہے دل میں کوئی بات نہ رکھیں نہ جھگڑے طویل نہ ہونے دیں معاف کردیں کیونکہ معاف کرنا اللہ کو پسند ہے |
مجھےزندگی کا اتنا تجربہ تو نہیں پر سنا ہے سادگی میں لوگ جینے نہیں دیتے |
زندگی کا اپنا ہی رنگ ہوتا ہے دکھ والی رات سویا نہیں جاتا خوشی والی رات سونے نہیں دیتی |