50 Beautiful Jumma Mubarak Quotes in Urdu 2020 for whatsApp Status. Save and Download Huge Collection of Jumma Mubarak Quotes, Ahadees, Ayaat about Jumma Mubarak.
جمعہ کے دن کی 7 خصوصیات
- اسی دن جنت میں اللہ کا دیدار ہوگا۔
- اسی دن قیامت قائم ہوگی۔
- اسی دن دین اسلام مکمل ہوا۔
- اس دن جہنم بھڑکایا نہیں جاتا۔
- اس دن جہنم کے دروازے بند رہتے ہیں۔
- اس دن نئے کپڑے پہننا مستحب ہے۔
- اس دن نکاح کرنا مستحب ہے۔
سورۃ الکہف پڑھنے کی فضیلت
رسول ﷺ نے فرمایا:
“جس نے جمعہ کے روز سورۃ کہف کی تلاوت کی اس کے لئے اللہ تعالٰی دو جمعوں کے درمیان ایک نور روشن فرما دیتا ہے۔”
اللہ کا حکم
“اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو ذکر الہی کی طرف لپکو اور خریدو فروخت چھوڑ دو تمھارے لیے یہی بات بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔”
(سورۃ الجمعہ، آیت: 9)
درود شریف کی فضیلت
فرمان مصطفٰی ﷺ:
“جو شخص جمعہ کے دن سو بار درود شریف پڑھے گا وہ قیامت کے دن ایسا نور لے کر آئے گا جو اگر ساری مخلوقات میں تقسیم کیا جائے تو سب کو کفایت کرے۔”
والدین کی زیارت
جو شخص جمعے کے دن والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کی زیارت کے لئے ان کی قبر پر جائے اور سورۃ یس پرھیے تو ان کے اتنے گناہ بخش دیے جائیں جتنے اس سورہ میں حرف ہیں۔
دعا کی قبولیت
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
“جمعہ کے دن ایک وقت ایسا آتا ہے اگر مسلمان اس وقت اللہ تعالٰی سے کسی (جائز) چیز کی طلب کرتا ہے تو اللہ تعا لٰی اسے وہ چیز لازماً عطا کرتا ہے۔”
مغفرت حاصل کریں
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، اور جس قدر ہوسکے صفائے اور پاکی حاصل کرے، تیل لگائے یا خوشبو لگائے، جمعہ کے لیے نکلے، نفل پڑھے، خطبے کے وقت خاموش رہے، اللہ تعا لٰی اگلے جمعہ تک اس کے گناہ معاف کر دیں گے۔”
جمعہ کے دن کے کچھ تاریخی واقعات
- حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے۔
- حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی زمین پر رکی۔
- حضرت موسٰی علیہ السلام نے فرعون سے نجات پائی۔
- امام حسین رضی اللہ عنہ نے شہادت پائی۔
- حضرت علی رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔
- فرعون اپنی فوج کے ساتھ غرق ہوگیا۔
قبر کے فتنے سے محفوظ
رسول پاک ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات کو فوت ہوتا ہے تو اللہ تعالٰی اسے قبر کے فتنے سے محفوظ رکھتے ہیں۔”
فرشتوں کا نزول
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
“اللہ کی زمین پر کچھ ایسے فرشتے ہیں جن کو نور سے پیدا کیا گیا اور وہ زمین پر صرف جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن اترتے ہیں۔”
بہترین دن
نبی ﷺ نے فرمایا:
“دنوں میں سے بہترین دن، جن میں سورج نکلتا ہے، جمعے کا دن ہے۔”
200 سال کے گناہ معاف
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
“جس نے مجھ پر روز جمعہ دو سو (200) بار درود پاک پڑھا اس کے دو سو (200) سال کے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔”
مساکین کا حج
جمعے کی نماز مساکین کا حج ہے۔
نماز جمعہ چھوڑنا
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص تین جمعوں کی نمازیں بلا عذر چھوڑتا ہے اس کے دل پر مہر لگا دی جاتی ہے۔”
عید کا دن
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
“اللہ نے جمعے کے دن کو تمھارے لیے عید کا دن بنایا ہے۔