زندگی کسی کی بھی آسان نہیں ہوتی
زندگی کسی کی بھی آسان نہیں ہوتی، زندگی کو آسان بنایا جاتا ہے پیار سے، خلوص سے، اپنائیت سے، اور سب سے بڑھ کر برداشت سے۔
لوگوں کو تب فرق پڑنا شروع ہوتا ہے
لوگوں کو تب فرق پڑنا شروع ہوتا ہے جب آپ کو کسی بات سے مزید کوئی فرق نہیں پڑھتا۔
شطرنج میں وزیر
شطرنج میں وزیر اور زندگی میں ضمیر اگر مر جائے تو سمجھو کھیل ختم۔
کچھ دن سے زندگی
کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیں، یوں دیکھتی ہے جیسے مجھے جانتی نہیں۔
جب زندگی ہنسائے
جب زندگی ہنسائے تو سمجھ لو اچھے اعمال کا پھل ہے، اور جب زندگی رُلائے تو سمجھ لو کچھ کرنے کا وقت ہے۔
لوگ کہتے ہیں
لوگ کہتے ہیں کسی ایک کے جانے سے زندگی نہیں رک جاتی لیکن انہیں کیا پتہ لاکھوں کے مل جانے سے بھی اس ایک کی کمی پوری نہیں ہوتی۔
زندگی کو جینا پڑتا ہے
زندگی کو جینا پڑتا ہے اپنے لیے کم اور اپنوں کے لیے زیادہ۔
زندگی تب بہتر ہوتی ہے
زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب آپ خوش ہوتے ہیں لیکن زندگی تب بہترین ہوتی ہے جب آپ کی وجہ سے کوئی دوسرا خوش ہوتا ہے۔
زندگی بہت مختصر ہے
زندگی بہت مختصر ہے، سمجھ آتے آتے گزر جاتی ہے۔ دل میں کوئی بات نہ رکھیں، نہ جھگڑے طویل نہ ہونے دیں۔ معاف کردیں کیونکہ معاف کرنا اللہ کو پسند ہے۔
مجھے زندگی کا اتنا تجربہ
مجھے زندگی کا اتنا تجربہ تو نہیں پر سنا ہے، سادگی میں لوگ جینے نہیں دیتے۔
زندگی کا اپنا ہی رنگ ہوتا ہے
زندگی کا اپنا ہی رنگ ہوتا ہے۔ دکھ والی رات سویا نہیں جاتا، خوشی والی رات سونے نہیں دیتی۔
یہ تمام باتیں زندگی کی حقیقتوں کو بیان کرتی ہیں اور ہمیں سمجھاتی ہیں کہ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں پیار، خلوص، اپنائیت اور برداشت سے کام لینا چاہئے۔