You can see positive side of you life after reading theses Urdu Motivational Quotes .These are also motivate you on the way of success.
درخت جتنا اونچا ہوگا
درخت جتنا اونچا ہوگا اس کا سایہ اتنا ہی اونچا ہوگا، اس لیے “اونچا” بننے کے بجائے “بڑا” بننے کی کوشش کرو۔
سوچ بدلنا
جو لوگ اپنی سوچ نہیں بدل سکتے ہیں، وہ کچھ نہیں بدل سکتے۔
زندگی کو تبدیل کرنا
اگر آپ اس شخص کی تلاش میں ہیں جو آپ کی زندگی کو تبدیل کرے گا، تو ایک نظر شیشہ کی طرف دیکھ لیں۔
کامیاب لوگ
کامیاب لوگ اپنے چہرے میں دو چیزیں رکھتے ہیں: خاموشی اور مسکراہٹ۔
خاموشی مسائل دور کرنے کے لئے اور مسکراہٹ مسائل کے حل کے لئے۔
مدد کرنا
ہم سب کی مدد نہیں کر سکتے مگر سب کسی کی مدد ضرور کر سکتے ہیں۔
ہار ماننا
انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے۔
بہرے بن کر منزل تک
بہرے بن کر منزل تک پہنچنے کی کوشش کرو کیونکہ بعض لوگوں کی مایوس باتیں تمھیں روک نہ دیں۔
تبدیلی
تبدیلی ہمیشہ میں سے شروع ہوتی ہے، آپ سے نہیں۔
محنت
محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمھاری کامیابی شور مچائے۔
تنہا چلنے کے حوصلے
جن میں تنہا چلنے کے حوصلے ہوتے ہیں، ایک دن انہی کے پیچھے قافلے ہوتے ہیں۔
مذاق اور مثال
نہ گھبراؤ، آج مذاق ہو جن کے لئے، کل مثال بنو گے ان کے لئے۔
تکلیف اور سبق
انسان تکلیف سے سیکھتا ہے، خوشی میں تو پچھلا سبق بھی بھول جاتا ہے۔
محنتی اور کاہل انسان
محنتی انسان کے سامنے پہاڑ کنکر اور کاہل انسان کے سامنے کنکر بھی پہاڑ بن جاتا ہے۔
منزلیں اور راستے
منزلیں چاہے کتنی اونچی کیوں نہ ہوں، راستے ہمیشہ پیروں کے نیچے ہوتے ہیں۔
ہار اور جیت
ہار اور جیت تو اپنے اندر ہوتی ہے، مان جاؤ تو ہار، ٹھان لو تو جیت۔
زندگی میں پڑھائی
زندگی میں اتنا ضرور پڑھ لو کہ جب تمھارے بولنے کی باری آئے تو لوگ لکھنے لگ پڑیں۔
یہ نصیحتیں اور اقوال ہمیں زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے اور اپنی منزل کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ اپنی سوچ اور محنت سے کامیابی کی طرف بڑھنا چاہئے۔
