Welcome Ramadan WhatsApp Status in Pictures 2020

0
614
Ramadan Status 2020

Welcome Ramadan WhatsApp Status in Pictures 2020 download. Beautiful Ramadan Whatsapp status you would like to use as your whatsapp dp and status.

رمضان کی ہر گھڑی رحمت بھری

فرمان مصطفٰی ﷺ :

رمضان کے روزہ دار کے لیے دریا کی مچھلی افطار تک دعائے مغفرت کرتی رہتی ہیں ۔

جنت کا دروازہ

فرمان مصطفٰی ﷺ

” بے شک جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے، قیامت کے دن اس میں سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے ان کے علاوہ کوئی داخل نہ ہوگا، پھر جب روزہ دار داخل جنت میں جائیں گے تو وہ دروازہ بند کردیا جائے گا، پھر کھبی بھی کوئی اس میں سے داخل نہ ہوسکے گا اور جو اس میں سے داخل ہوگا وہ وہاں سےشربت پئے گا اور جو وہ شربت پی لے گا وہ کھبی پیاسا نہ ہوگا۔”۔

حدیث نبوی ﷺ

” جب تم میں سے کوئی افطار کرے تو وہ کھجور سے افطار کرے کیونکہ وہ باعث برکت ہے، اگر وہ نہ پائے تو پھر پانی سے افطار کر لے کیونکہ وہ باعث طہارت ہے”۔

روزہ افطار کرانے کا اجر

رسول ﷺ

” جس نے روزہ دار کو روزہ افطار کرایا اسے بھی اتنا ہی اجر ملے گا جتنا روزہ دار کے لیے ہوگا اور روزہ دار کے اجر میں بھی کمی نہ ہوگی”۔

حدیث رسول ﷺ

” جو حلال کمائی سے رمضان میں  روزہ افطار کروائے ، رمضان کی تمام راتوں میں فرشتے اس پر درود بھیجتے ہیں اور شب قدر میں جبریل (علیہ السلام ) اس سے مصافحہ کرتے ہیں “۔

سحری کرنے کی فضیلت

رسول ﷺ نے فرمایا:” سحری کھایا کرو کیونکہ سحری کے کھانے میں برکت ہے۔

لیلۃ القدر کی فضیلت

فرمان مصطفٰی ﷺ

” یہ مہینہ جو تم پر آیا ہے اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہیینوں سے بہتر ہے اس سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہاِاس رات کی سعادت سے صرف بد نصیب ہی کو محروم کیا جاتا ہے۔”

جہنم کی آگ سے دوری

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:” جو شخص اللہ کے راستے میں ایک دن کا روزہ رکھے گا اللہ تعالٰی اس کے بدلے اس کے چہرے کو آگ سے ستر سال کی مسافت پر رکھے گا۔

روزہ دار کے لئے دو خوشیاں

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا :

“روزہ دار کو دو خوشیا ں ملتی ہیں ایک اس وقت جب وہ افطار کرتا ہے تو خوشی محسوس کرتا ہے اور دوسرے جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو روزے کا ثواب دیکھ کر خوش ہو جائے گا “

روزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی

آپ ﷺ نے فرمایا: تین آدمیوں کی دعا رد نہیں کی جاتی : عادل حکمران،روزہ دار حتٰی کہ روزہ افطار کرلے، اور مظلوم کی ۔

افضل صدقہ

رسول اکرم ﷺ کی بارگاہ میں عرض کیا گیا :” کون سا صدقہ افضل ہے؟” تو فرمایا : رمضان میں صدقہ کرنا ۔

رسول اکرم ﷺ نے فرمیا

” جس نے (روزہ رکھ کر بھی) بد زبانی اور جھوٹ نہ چھوڑا تو اللہ کو اسکے کھانا پینا چھوڑ دینے کی ضرورت نہیں ۔”

رمضان کے تین عشروں کی دعا

پہلا عشرہ رحمت

رَبِّ الغفِر وَارحَم وَاَنتَ خَیرُ الرّٰ حِمِین

(اے میرے اللہ مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔

دوسرا عشرہ مغفرت

اَستَغفِرُ اللہَ رَبّیِ مِن کُلِّ ذَ نب وَّ اَتُوبُ اِلَیہ

(میں اللہ سے تمام گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

تیسرا عشرہ نجات

اَللھُمَّ اِنَّکَ عَفُوّا تُحِبُّ العَفوَ فَاعفُ عَنَّا

(اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنے کو پسند کرتا ہے پس ہمیں معاف فر مادے

فضیلت اعتکاف

نبی کریؐ ﷺ نے فرمایا:

” جو شخص رمضان کے آخری عشرے ( دس سن ) اعتکاف کرے تو اس کا یہ عمل دو حج اور دو عمروں جیسا ہے۔”

لیلۃ القدر

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:

“جو شخص ایمان کی حالت میں، ثواب کی نیت سے، لیلۃ القدر میں ( عبادت کے لئے ) کھڑا ہوتا ہے اس کے گذرشتہ تمام گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔”

شب قدر کی خاص دعا

حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے بتائیے کہ اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ کون سی شب قدر ہے تو اس رات اللہ سے عرض کروں اور دعا کروں اور کیا دعا مانگوں ؟آپ ﷺ نے فرمایاِ یہ عرض کرو:

اَالّٰلھُمَّ اِنَّکَ عَفُوکَرِیم تُحِبّ العَفوَفَاعفُ عَنِّی

“اے میرے اللہ ! تو معاف فرمانے والا اور بڑا کرم فرمانے والا ہے اور معاف کردینا تجھے پسند ہے تو میری خطائیں معاف فرمادے۔”

اے اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرما۔آمین

Welcome Ramadan WhatsApp Status in Pictures 2020

Ramadan Status 2020

Ramadan Status 2020,

Ramadan WhatsApp Status in Pictures 2020

Lailat ul Qader Status

Ramadan WhatsApp Status in Pictures 2020

Ramadan WhatsApp Status in Pictures 2020

Ramadan WhatsApp Status in Pictures 2020

Hadith On Ramadan

Hadith On Ramadan

Lailat ul Qader Status

Sadqa in Ramadan Status

Hadith On Fasting In Ramadan

 

Ramadan Status 2020,

Welcome Ramadan WhatsApp Status in Pictures 2020

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here